پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آکلینڈ کے گورنمنٹ ہاؤس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم عزت مآب کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا روایتی ماؤری انداز میں خیرمقدم کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں ماؤری برادری کی روایتی رسومات ادا کی گئیں، جو امن، احترام اور خیرمقدم کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ روایتی استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے محدود سطح اور وفود کی سطح پر تفصیلی دوطرفہ مذاکرات کیے۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، زرعی ٹیکنالوجی، کھیل، تعلیم، سیاحت، ثقافت اور عوامی روابط شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے پر اتفاق کیا، جس سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان۔نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) پر جلد عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے سال 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور کثیر جہتی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے دفاع اور بحری سلامتی، ہائیڈروگرافی، کھیل، آفات سے نمٹنے کے انتظام، ڈیری، سیاحت، بحری ورثے، ثقافت، فوڈ ٹیکنالوجی اور سمندری تحقیق کے شعبوں میں متعدد مفاہمت ناموں اور دیگر باہمی سمجھوتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ ان معاہدوں اور فیصلوں کی تفصیلات متعلقہ لنک(لنک). پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ شراکت داری کو آئندہ مزید مضبوط بنانے کے لائحۂ عمل سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیہ بھی منظور کیا، جس کی تفصیلات بھی متعلقہ لنک (لنک) پر دستیاب ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کی گرمجوش میزبانی اور خیرسگالی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 9822 )
Held extensive and fruitful talks with PM Luxon in Auckland this morning. His own visit to India last year energised our bilateral partnership and my visit today, the first by an Indian Prime Minister in 4 decades, has added further momentum to the India-New Zealand friendship.… pic.twitter.com/W8bpOfAeeE
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
The areas which were prominently covered in the talks with PM Luxon include trade, technology and investment linkages. We have also developed a strong framework for cooperation in agriculture, dairy and food processing. Equally important is the emphasis on healthcare and… pic.twitter.com/4iHqYUyR8R
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
PM Luxon and I firmly believe that the greatest strength of our relationship lies in our people-to-people ties. In that spirit, we will enhance cooperation in education, sports, culture, heritage and creative industries.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
At the India-New Zealand business event in Auckland, which I attended with PM Luxon, I told business leaders:
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
India is not only a market.
India is a launchpad for global growth.
Together, let us take this economic partnership to new heights!@chrisluxonmp pic.twitter.com/8M53Lx47zh
This has been a great year for the India-New Zealand partnership. Earlier this year, our nations concluded a Free Trade Agreement in record time and now, we have elevated our ties to a Strategic Partnership. Next up, we wish to double bilateral trade by 2030! https://t.co/IyR5qpUt2X
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026