پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی اماں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا انتقال موسیقی اور ثقافت کی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف زبانوں میں گائے گئے ان کے گیت نسل در نسل مقبول رہے اور انہوں نے اپنی بے مثال لطافت، ہمہ جہت صلاحیت اور دلکش انداز سے ہر جذبے کو اپنی آواز بخشی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایس جانکی اماں کے نغمے آنے والے برسوں تک موسیقی کے شائقین کے دلوں کو مسحور کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا:
’’ممتاز پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی اماں کا انتقال موسیقی اور ثقافت کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مختلف زبانوں میں گائے گئے ان کے گیت نسل در نسل مقبول رہے۔ انہوں نے اپنی بے مثال لطافت اور ہمہ گیر فنکارانہ صلاحیت کے ساتھ ہر جذبے کو آواز دی۔ ان کے نغمے آنے والے برسوں تک سامعین کے دلوں کو مسحور کرتی رہیں گے۔ اس غم کی گھڑی میں میری دلی تعزیت ان کے اہلِ خانہ، ان کے بے شمار مداحوں اور پوری موسیقی برادری کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی۔‘‘
The passing of the distinguished playback singer S. Janaki Amma is an irreparable loss to the world of music and culture. Her songs in various languages were popular across generations. They gave voice to every emotion with unparalleled grace as well as versatility. Her melodies…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 12, 2026
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 9844