Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم نے روایتی ہندوستانی دستکاری کے ذریعے معاشی ترقی کے امکانات پر مبنی مضمون شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ روایتی ہندوستانی دستکاری اختراع اور عالمی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ایک ضلع، ایک مصنوعات” (ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ) پہل مقامی دستکاری کو نئی منڈیاں فراہم کرنے، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی سطح پر ہندوستان کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ کس طرح روایتی ہندوستانی دستکاری اختراع اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار کر سکتی ہے، جبکہ ایک ضلع، ایک مصنوعاتپہل مقامی ہنرمندوں اور دستکاری کی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 135 )