Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے عظیم انقلابی منگل پانڈے جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عظیم انقلابی منگل پانڈے جی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی جرأت و بہادری سے بھرپور زندگی آج بھی ہر بھارتی کے دل کو فخر سے سرشار کرتی ہے اور ان کی شجاعت کی داستان ملک کی ہر نسل کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’عظیم انقلابی منگل پانڈے جی کو ان کے یومِ پیدائش پر صد بار سلام۔ انہوں نے مادرِ وطن کی عزت، وقار اور خودداری کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ان کی بے مثال جرأت و بہادری سے بھرپور زندگی آج بھی ہر بھارتی کو فخر سے سرشار کرتی ہے۔ وطن پرستی کے جذبے سے لبریز ان کی شجاعت کی داستان ملک کی ہر نسل کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔‘‘

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-133­