Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستانی ویٹ لفٹر رشی کانتا سنگھ چانمبم کے سلور میڈل جیتنے پر  وزیر اعظم  کا اظہار فخر


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی ویٹ لفٹر رشی کانتا سنگھ چانمبم کے سلور میڈل جیتنے اور اپنے ذاتی بہترین کارکردگی (پرسنل بیسٹ) کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے عزم، محنت اور شاندار کارکردگی سے پورے ملک کو بے حد مسرت ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ رشی کانتا سنگھ چانمبم مستقبل میں بھی حصولیابیوں کی نئی بلندیاں سر کرتے رہیں گے اور بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کے لیے باعثِ تحریک بنیں گے۔ انہوں نے ان کے آئندہ تمام مقابلوں اور مستقبل کی کامیابیوں کے لیے بھی  نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:

’’ہندوستانی ویٹ لفٹر رشی کانتا سنگھ چانمبم کے سلور میڈل جیتنے اور اپنا ذاتی بہترین ریکارڈ قائم کرنے پر مجھے بے حد فخر ہے۔ ان کے عزم اور شاندار کارکردگی سے پورے ملک کو بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کریں اور بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنیں۔ ان کے آئندہ تمام مہم جوئیوں کے لیے میری نیک خواہشات۔

#CWG2026″

******

(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)

UR. No-623