Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فطرت کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی فطرت کے تحفظ اور اس کے احترام میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی صدیوں پر محیط تہذیبی روایات بھی ہمیں اسی نیک طرزحیات پر قائم رہنے اور قدرتی ماحول کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا:

लोकपालाश्च ते सर्वे वासवप्रमुखास्तथा। ऋतवः षट् च ते सर्वे मासाः संवत्सराः क्षपाः॥

दिनानि च मुहूर्ताश्च स्वस्ति कुर्वन्तु ते सदा। श्रुतिः स्मृतिश्च धर्मश्च पातु त्वां पुत्र सर्वतः॥

‘‘تمام جہانوں کے نگہبان اور دیوتاؤں کے پیشوا تمہاری نگہبانی کریں اور چھ رُتیں، تمام مہینے، پورا سال اور راتیں تمہارے لیے ہمیشہ بھلائی اور سعادت کا باعث ہوں۔’’

‘‘ہر دن اور ہر نیک گھڑی تمہارے لیے سعادت و بھلائی لائے، اور اے بیٹے! علمِ مقدس، نیک روایات اور دھرم ہر سمت سے تمہاری نگہبانی کریں۔’’

یہ سبھاشتم اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی اور نیکی کے اصولوں کے مطابق گزاری جانے والی زندگی ہی مسرت، امن و تحفظ اور خوش حالی کی بنیاد ہے۔ لہٰذا، تمام جہانوں کے نگہبان، دیوتاؤں کے سردار اندر کی قیادت میں تمام اہم دیوتا، چھ رُتیں، تمام مہینے، سال، راتیں، دن اور مبارک لمحات ہمیشہ برکت اور خوش حالی عطا کرے۔ نیز وید، مقدس روایات اور دھرم  بھی ہر شخص کی ہر طرح اور ہر وقت حفاظت کرے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘فطرت کے تحفظ اور احترام ہی میں انسانیت کی بھلائی مضمر ہے۔ ہماری روایات بھی ہمیں اسی دھرم (نیک اور درست طرزِ عمل) پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔’’

‘‘تمام جہانوں کے نگہبان اور خصوصاً اندر کی سربراہی میں تمام دیوتا تمہاری حفاظت کریں۔ چھ  رُتیں، تمام مہینے، برس اور راتیں ہمیشہ تمہارے لیے خیر و برکت کا باعث بنیں۔’’

 

प्रकृति के संरक्षण और सम्मान में ही मानवता का कल्याण निहित है। हमारी परंपरा भी हमें इसी धर्मसम्मत आचरण की प्रेरणा देती है।

लोकपालाश्च ते सर्वे वासवप्रमुखास्तथा। ऋतवः षट् च ते सर्वे मासाः संवत्सराः क्षपाः॥

दिनानि च मुहूर्ताश्च स्वस्ति कुर्वन्तु ते सदा। श्रुतिः स्मृतिश्च धर्मश्च पातु त्वां पुत्र सर्वतः॥

*********

 ش ح۔م م ع۔ش ت

Urdu No-708