پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیرِ اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جناب واجپئی کو غیر معمولی بصیرت سے مالا مال ایک عظیم مدبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اٹل جی کے الفاظ اور ان کی کوششوں نے نسلوں کو تحریک دی، جبکہ ان کی قیادت نے ملک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود پر اٹل جی کی توجہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا:
’’اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے۔ غیر معمولی بصیرت سے مالا مال ایک عظیم مدبر کی حیثیت سے انہوں نے اپنی زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ ان کے الفاظ اور کوششوں نے نسلوں کو تحریک دی اور ان کی قیادت نے ہمارے ملک کو مضبوط بنایا۔ اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود پر ان کی توجہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔‘‘
Remembering Atal Ji on his Punya Tithi. An extraordinary statesman blessed with remarkable vision, he dedicated his life to the service of our nation. His words and efforts inspired generations and his leadership strengthened our nation. His focus on good governance and public…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 16, 2026
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2171