پی ایم انڈیا
برکس (بی آر آئی سی ایس) کے قیام کی دو دہائیاں مکمل ہونے کی مناسبت سے، 12 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے۔
یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ، جس پر ”برکس: تعاون کی دو دہائیاں، 2006 تا 2026“ کی عبارت درج ہے، مکالمے اور تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کے ارتقاء کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں ڈاک ٹکٹ بھارت کی 2026 کی برکس صدارت کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتے ہیں، جن کا موضوع ہے: ”لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر“۔
پہلا ڈاک ٹکٹ باہمی احترام، افہام و تفہیم اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم کے طور پر برکس کے ظہور کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دوسرے ڈاک ٹکٹ پر بھارت کی برکس صدارت کے ”انسانیت کو اولیت“ اور ”عوام پر مرکوز“ وژن کا لوگو اور عکاسی پیش کی گئی ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3353