Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ایشین گیمز کے سکیٹ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پرپری ناز دھالیوال اور اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکبادپیش کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز کےسکیٹ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پرپری ناز دھالیوال اور اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد پیش کی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی ایشین گیمز میں اس ایونٹ کے لیے بھارت کا پہلا تمغہ ہے۔جناب مودی نے دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی مستقبل میں مزید سنگ میل عبور کرنے کی تحریک بنے گی۔

 

وزیراعظم کے دفتر نےایکس پراپنی ایک پوسٹ میں کہا:

 

’’ایشین گیمز کےسکیٹ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پرپری ناز دھالیوال اور اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد۔ یہ کامیابی ایشین گیمز میں اس ایونٹ کے لیے بھارت کا پہلا تمغہ ہے۔ دونوں کے لیے نیک خواہشات! دعا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں مزید سنگ میل عبور کرنے کی تحریک بنےــ‘‘۔وزیر اعظم مودی

***

(ش ح۔اص)

UR No 4052