Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں شاٹ پٹ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر من پریت کور کو مبارک باد دی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج من پریت کور کو ایشیائی کھیلوں میں شاٹ پٹ مقابلے میں شاندار کوشش کے ذریعے کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

وزیرِ اعظم نے ان کے متاثر کن تھرو کو سراہا اور ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری اپنی تحریر میں کہا:

’’شاٹ پٹ میں من پریت کور کی شاندار کوشش!

ان کے متاثر کن تھرو نے ایشیائی کھیلوں میں انہیں کانسے کا تمغہ دلایا ہے۔ من پریت کو مبارک باد! ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4147