پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی توجہ، مہارت اور پُرسکون انداز نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا:
“ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد۔ ان کی بھرپور توجہ، درست نشانہ اور پُراعتماد و پُرسکون انداز نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات۔”
Congratulations to Aishwary Pratap Singh Tomar, Niraj Kumar and Rudrankksh Patil on winning the Silver medal in the Men’s 50m Rifle 3 Positions Team event at the Asian Games. Their focus, precision and composure have made the nation proud. Best wishes to them for their upcoming…
— PMO India (@PMOIndia) September 25, 2026
****************
(ش ح –اع خ ۔ ر ا)
U. No: 4151