Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے  ایشین گیمز میں مردوں کے ڈیکاتھلون میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر تیجسوین شنکر کو مبارک باد دی


 وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں مردوں کے ڈیکاتھلون مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر تیجسوین شنکر کو مبارک باد پیش کی۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ دو دن تک مختلف مشکل مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے غیر معمولی ہمہ جہت صلاحیت، برداشت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسویِن شنکر نے ان تینوں صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور اپنے مقابلے کا اختتام مضبوط انداز میں کیا۔ وزیرِ اعظم نے اسے ایک قابلِ ستائش کامیابی قرار دیتے ہوئے ان کے آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا:

“ایشین گیمز میں مردوں کے ڈیکاتھلون میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر تیجسوین شنکر کو مبارک باد! دو دن تک مختلف مشکل مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے غیر معمولی ہمہ جہت صلاحیت، برداشت اور عزم درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے ان تینوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور اپنے مقابلے کا اختتام مضبوط انداز میں کیا۔ یہ ایک قابلِ ستائش کامیابی ہے۔ آئندہ کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات : PM @narendramodi “

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ت ۔ن م۔

U-4196