Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی ایشین گیمز میں خواتین کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس  مقابلےمیں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پارول چودھری کو مبارکباد


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتنے پر پارول چودھری کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کامیابی کو مزید خاص بناتے ہوئے انہوں نے پوڈیم تک پہنچنے کے دوران اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی لگن اور عزم نے ہندوستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے ، ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات ۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

 

’ایشین گیمز میں خواتین کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس  مقابلےمیں پارول چودھری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے  کانسے کا تمغہ جیتا! اس کامیابی کو مزید خاص بناتے ہوئے انہوں نے پوڈیم تک پہنچنے کی راہ میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی لگن اور ثابت قدمی نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘ پی ایم@ نریندر مودی

*****

 

ش ح ۔م ع ن۔ خ م

U. No.4195