Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2026 میں خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر جیوتی سریکھا وینم، پرتھیکا پردیپ اور چکیتا تنیپرتھی کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز 2026 میں خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر جیوتی سریکھا وینم، پرتھیکا پردیپ اور چکیتا تنیپرتھی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کارکردگی عالمی ریکارڈ کے برابر بھی رہی، جس سے یہ کامیابی مزید خاص بن گئی ہے۔

جناب مودی نے اس کامیابی کو تیراندازوں کے لیے ایک شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے پوری ٹیم کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’بھارت کے لیے طلائی تمغہ!

ایشین گیمز 2026 میں خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر جیوتی سریکھا وینم، پرتھیکا پردیپ اور چکیتا تنیپرتھی کو مبارکباد! یہ کامیابی اس لیے مزید خاص ہے کہ ان کی کارکردگی عالمی ریکارڈ کے برابر بھی رہی۔ یہ ہمارے تیراندازوں کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ پوری ٹیم کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ک ح۔ت ع

U. No. 4347