Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی نیشنل سکیورٹی گارڈ کے اہلکاروں کو یومِ تاسیس پر مبارک باد


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے اہلکاروں کو یومِ تاسیس کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ این ایس جی کے اہلکار جرأت، مہارت اور فرض شناسی کے غیر متزلزل جذبے کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کی مسلسل چوکس نگرانی اور عوام کے ساتھ ساتھ قومی اہمیت کے حامل اثاثوں کی حفاظت کے لیے ان کی ہمہ وقت تیاری، لوگوں میں زبردست اعتماد اور فخر کا احساس پیدا کرتی ہے۔

جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’نیشنل سکیورٹی گارڈ کے اہلکاروں کو یومِ تاسیس پر مبارک باد۔

وہ جرأت، مہارت اور فرض شناسی کے غیر متزلزل جذبے کی علامت ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ان کی مسلسل چوکس نگرانی اور عوام نیز قومی اہمیت کے حامل اثاثوں کی حفاظت کے لیے ان کی ہمہ وقت تیاری، زبردست اعتماد اور فخر کا احساس پیدا کرتی ہے۔

@ nsgblackcats‘‘

 

 

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6231