Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے وجے دشمی کے موقع پر سبھی کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وجے دشمی کے موقع پر سبھی کو دلی مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ خوشی اور عقیدت کا یہ مبارک تہوار ہر شخص کے عزم و ارادے کو نئی قوت عطا کرے گا۔ جناب مودی نے دعا کی کہ سبھی کی زندگی خوشی، خوش بختی اور کامیابیوں سے مالا مال ہو۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’آپ سبھی کو وجے دشمی کی بے شمار مبارک باد۔ خوشی اور یقین کا یہ تہوار ہر شخص کے عزم کو نئی طاقت عطا کرے۔ سبھی کی زندگی خوشی، خوش بختی اور کامیابیوں سے مالا مال ہو، میری یہی دعا ہے۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6350