Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر رادھا وینکٹیش کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر رادھا وینکٹیش کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے ان کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ان کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’رادھا وینکٹیش کی یہ ایک شاندار کامیابی ہے! ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مجھے ان پر فخر ہے۔ ہندوستان ان کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ مستقبل میں مزید بہت سی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے میری جانب سے انہیں دلی نیک تمنائیں۔ — وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6349