Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھاونا پٹیل کو مبارکباد پیش کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے سنگلز کلاس 4–5 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھاونا پٹیل کو مبارکباد پیش کی۔
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ کھلاڑی کے لیے ایک اور تمغہ اور ایک اور سنگِ میل تھا، جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ برسوں سے ان کی مستقل مزاجی اور کھیلوں میں عمدگی کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم واقعی قابلِ ستائش ہے، اور انھوں نے ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:
”ایک اور تمغہ، ایک اور سنگِ میل!
ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے سنگلز کلاس 4–5 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر @BhavinaOfficial کو مبارکباد۔ برسوں سے ان کی مستقل مزاجی اور کھیلوں میں عمدگی کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi“

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 6359