Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نرنجن مکندن کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم 7 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نرنجن مکندن کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے مہارت اور صبر و تحمل کے شاندار مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل مقابلے میں نرنجن کی کامیابی بے حد ستائش کی مستحق ہے۔ انہوں نے نرنجن کے لیے مستقبل میں بھی مسلسل کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

‘‘مہارت اور صبر و تحمل کا شاندار مظاہرہ۔

ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم 7 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نرنجن مکندن کو مبارک باد۔ اس مشکل مقابلے میں ان کی کامیابی بے حد ستائش کی مستحق ہے۔ ان کی مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش آ۔ن م۔

U-6381