وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 کے خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنے پر سمرن کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے مبارک باد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ جیتنے سے لے کر اس بار ریکارڈ قائم کرنے والی کارکردگی کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرنے تک کا ان کا سفر بہترین کارکردگی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا سمرن آئندہ بھی حائل رکاوٹوں کوپارکرتی رہیں گی اور کامیابی کے نئے معیار قائم کریں گی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’طلائی تمغہ اور ایک نیا ریکارڈ!
سمرن نے ایشین پیرا گیمز 2026 کے خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طلائی تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد۔
گزشتہ ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ جیتنے سے لے کر اس بار ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرنے تک کا ان کا سفر بہترین کارکردگی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دعا کی کہ وہ آئندہ بھی تمام حائل رکاوٹوں کو عبور کرتی رہیں اور کامیابی کے نئے معیار قائم کریں گی ۔‘‘
Gold Medal and a new record!
Simran has given a phenomenal performance in the Women’s 200m T12 at the Asian Para Games 2026. Congrats to her on winning the Gold.
From Silver in the previous edition to Gold with a record-breaking performance, her journey embodies the spirit of excellence. May she continue to break barriers and set new benchmarks: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2026
***
ش ح۔ ش م ۔ ع ن
U NO: 6384
Gold Medal and a new record! Simran has given a phenomenal performance in the Women's 200m T12 at the Asian Para Games 2026. Congrats to her on winning the Gold. From Silver in the previous edition to Gold with a record-breaking performance, her journey embodies the spirit of excellence. May she continue to break barriers and set new benchmarks: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 20, 2026