Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کا مضمون شیئر کیا، جس میں زراعت میں انقلابی تبدیلی لانے اور کسانوں کی زندگی بہتر بنانے میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ ہندوستانی زراعت میں تبدیلی لانے اور کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور تحقیق کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ مضمون میں غذائی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زیادہ قدر والی فصلوں کی کاشت، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے لچک دار زرعی طریقوں کو اپنانے، وسائل کے مؤثر استعمال اور کسانوں کو منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان لکھتے ہیں کہ ہندوستانی زراعت میں تبدیلی لانے اور کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور تحقیق کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے غذائی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زیادہ قدر والی فصلوں کی کاشت، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مطابقت رکھنے والے زرعی طریقوں، وسائل کے مؤثر استعمال اور کسانوں کو منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ضرور مطالعہ کریں!’’

https://www.hindustantimes.com/opinion/technology-is-central-to-the-agri-transformation-vision-101792523800011.html

 

 

***

) ش ح – رک )

U.NO- 6397