Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 23 اکتوبر کو چنمیہ امرت مہوتسو عالمی سمیلن کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 اکتوبر 2026 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں چنمیہ امرت مہوتسو عالمی سمیلن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

23 سے 25 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والے اس سہ روزہ سمیلن میں بھارت اور بیرونِ ملک سے 9,000 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔ یہ سوامی چنمیانند کے قائم کردہ عالمی روحانی مشن، چنمیہ مشن کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا اختتامی مرحلہ ہے۔ اس مشن کی بنیاد 1951 میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد ویدانت اور بھگوت گیتا کی حکمت کو ہر شخص کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اس مشن نے روحانی تعلیم، ثقافتی ورثے کے تحفظ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سماجی خدمت کے شعبوں میں اپنے کام کو وسعت دی ہے۔

سال بھر جاری رہنے والی ان تقریبات کا آغاز گزشتہ سال تمل ناڈو کے گنگائیکونڈا چولاپورم میں وزیر اعظم کے ہاتھوں بھگوت گیتا کے تمل منظوم ترجمے کی رونمائی سے ہوا تھا۔ یہ ترجمہ چنمیہ مشن نے تیار کیا تھا، جب کہ اس کی موسیقی الائیاراجا نے ترتیب دی تھی۔ اس سال کے دوران متعدد اقدامات اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مختلف مقامات پر اجتماعی ہون، تریپورہ میں ماں سوندریہ چنمیئی مندر کی تقدیس اور ’چنمیہ گیتا سمرپن‘ شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن ایک ساتھ بھگوت گیتا کے پندرھویں باب کا پاٹھ کیا۔ ان تقریبات کا ایک اہم اقدام ’گیتا پنچامرت‘ تھا، جس کا محور بھگوت گیتا کے منتخب پانچ اشلوک تھے۔ گیتا کا پیغام ملک بھر میں پہنچانے کے لیے چنمیہ یووا کیندر کے 15 نوجوان ارکان نے ’چنمیہ امرت یاترا‘ کے تحت ملک بھر کا سفر کیا اور 40,000 کلومیٹر سے زیادہ مسافت طے کی۔

 

*******

ش ح۔ ع ح۔ ت ع

UN-NO-6483