Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر تیجس نندکمار کو مبارکباد پیش کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایس 7 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر تیجس نندکمار کو مبارکباد پیش کی۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ان کی ثابت قدمی، محنت اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم قابلِ ستائش ہے، اور انھوں نے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:

”تیجس نندکمار نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک ایس 7 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ان کی ثابت قدمی، محنت اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم قابلِ ستائش ہے۔ اس کام یابی پر تیجس کو مبارکباد۔ ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi“

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 6546