Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہنی کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 37 مقابلے میں اپنی بہترین ذاتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہنی کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ہندوستانی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نےاس  امیدکااظہار کیا کہ ہنی اسی طرح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہیں گے اور ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایشیائی پیرا کھیلوں میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 37 مقابلے میں اپنی بہترین ذاتی کارکردگی کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہنی کو مبارک باد۔ ان کی یہ کامیابی ہندوستانی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے باعثِ فخر ہے۔میری کامنا ہے کہ وہ اسی طرح چمکتے رہیں اور ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں: وزیر اعظم نریندر مودی۔‘‘

*****

) ش ح  –     ش م   –   ف ر )

U.No. 6551