Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم ایشین پیرا گیمز میں طلائی اور کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے پرنَو سورما اور دھرم بیر کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے کلب تھرو ایف 51 مقابلے میں پرنَو سورما کو نئے گیمز ریکارڈ کے ساتھ اپنا طلائی تمغہ برقرار رکھنے پر اور دھرم بیر کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی یہ کامیابیاں ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے کلب تھرو ایف 51 مقابلے میں بھارت کے لیے طلائی اور کانسے  کے تمغات!

پرنَو کو گیمز ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ برقرار رکھنے کے لیے اور دھرم بیر کو کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ ان کی حصولیابیاں ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔ خدا کرے کہ وہ اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں۔ دعا گو ہوں کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابی حاصل کریں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6624