Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے چار روزہ ’چھٹھ مہا پَرو‘کے آغاز پر ملک کے عوام کو  تہہ دل سے مبارک باد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چار روزہ مقدس تہوار چھٹھ مہاپَرو(چٹھ کے عظیم تہوار) کے آغاز پر ملک بھر کے شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔ یہ تہوار عقیدت اور سورج کی پوجا کے لیے مخصوص ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’عوامی عقیدت اور سورج کی عبادت کے چار روزہ مقدس تہوار چھٹھ مہاپَرو کے آغاز پر تمام اہلِ وطن کوتہہ دل سے مبارک باد۔ آج نہائے کھائے کی رسم ادا کی جا رہی ہے۔ تمام  برت رکھنے والوںکو میرا سلام۔ میری دعا ہے کہ چھٹھی مَیّا کا آشیرواد سبھی کو حاصل ہو۔‘‘

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔م ش)

U. No. 7571