Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں غربت کے خلاف جاری جدوجہد کس طرح ملک بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں غربت کے خلاف جاری جدوجہد کس طرح ملک بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں توجہ عارضی راحت فراہم کرنے سے ہٹ کر ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر مرکوز ہوئی ہے جو غربت کو برقرار رکھنے کا سبب بنتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ”وہ رہائش، صحت کی سہولتوں، صاف پانی، بینکاری خدمات اور کاروبار کے مواقع تک رسائی کے ذریعے کروڑوں خاندانوں کی زندگیوں میں آنے والی بہتری اور دیہی خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت کو اجاگر کرتی ہیں۔“

جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

”بنیادی ضروریات سے لے کر روزگار کے نئے مواقع تک، بھارت  میں غربت کے خلاف جاری جدوجہد ملک بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہی ہے!

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن لکھتی ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں توجہ عارضی راحت فراہم کرنے سے ہٹ کر ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر مرکوز ہوئی ہے جو غربت کو برقرار رکھنے کا سبب بنتی ہیں۔

رہائش، صحت خدمات، صاف پانی، بینکنگ اور کاروبار شروع کرنے کے مواقع تک رسائی کے ذریعے وہ کروڑوں گھرانوں کی ترقی اور دیہی خواتین کی بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کا جائزہ پیش کرتی ہیں۔“

 

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.8130