Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ ’ناری شکتی وندن‘ ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے


وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کو یقینی بنانے کی جدوجہد کئی دہائیوں سے جاری ہے اور وہ بھی برسوں سے اس مقصد کے لیے کوششیں کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے اور قومی مفاد سب سے مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چند سیاسی جماعتوں کے مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دی جاتی ہے تو اس کے نتائج ناری شکتی اور قومی مفاد دونوں کو بھگتنے پڑتے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ’ناری شکتی وندن‘ ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ عزم مضبوط ہے اور نصف آبادی کے خوابوں اور ملک کے مستقبل کے لیے اسے پورا کرنا ضروری ہے۔

ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا:

’’ہندوستان کی ترقی، ناری شکتی کے خوابوں کی پرواز…‘‘

(“भारत की प्रगति, नारीशक्ति के सपनों की उड़ान…”)

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :8455  )