Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کی وزیر اعظم سے ملاقات


نئی دہلی 28اگست ؛   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر اور جمہوریہ سلوواک کے خارجی اور یوروپین امور کے وزیر جناب میروسلاولاجکاک نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے جناب میروسلاولاجکاک کو اقوام متحدہ کی 72ویں جنرل اسمبلی کے صدر کے عہدے کے لیے منتخب کئے جانے پر انھیں مبارکباد دی۔ نومنتخب صدر لاجکاک نے اقوام متحدہ کی 72ویں اسمبلی کے لیے اپنی ترجیحات کا وزیر اعظم کے ساتھ اشتراک کیا۔ وزیر اعظم نے انھیں اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہندوستان کے مکمل اور تعمیری تعاون کا یقین دلایا۔

دونوں لیڈروں نے بڑے عالمی چیلنجوں کے تعلق سے اقوام متحدہ کی مضبوط تر کارروائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ان بڑے عالمی چیلنجوں میں دہشت گردی، اقوام متحدہ میں اصلاحات،  پائیدار ترقی سے متعلق اہداف کا نفاذ اور آب ہوا کی تبدیلی شامل ہیں۔

U – 4228