Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

چین کے شہر شیامین میں برکس کاروباری کونسل کے ساتھ مذاکرات میں وزیر اعظم کا خطاب

چین کے شہر شیامین میں برکس  کاروباری کونسل کے ساتھ مذاکرات میں وزیر اعظم کا خطاب


 نئی دہلی،4 ستمبر  /

حضرات ،

نئے ترقیاتی بینک کے صدر ،

برکس کاروباری کونسل کے ارکان ،

          مجھے برکس کاروباری کونسل کے ساتھ اس میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ کاروباری کونسل میں جو کام آپ کرتے ہیں ، وہ برکس شراکت داری کے ویژن کو ایک عملی شکل دینے میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے ۔ وہ شراکت داری  ، جو آپ نے قائم کی ہے اور وہ نیٹ ورک ، جو آپ نے قائم کیا ہے ، ہر برکس ملک میں اقتصادی ترقی کی کہانیوں کو تقویت دے رہا ہے ۔ گوا میں پچھلے سال اس میٹنگ میں این ڈی بی اور برکس کاروباری کونسل کے درمیان قریبی تعاون پر ایک تجویز پیش کی گئی تھی ۔ مجھے خوشی ہےکہ آپ این ڈی بی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ کر رہے ہیں ۔

حضرات اور دوستو ،

          ہندوستان آج دنیا میں تیزی کے ساتھ ایک سب سے کھلی معیشت میں تبدیل ہو رہا ہے ۔ براہ راست  غیر ملکی  سرمایہ کاری  اپنے عروج پر ہے ۔ اس میں 40 فی صد تک کا اضافہ ہوا ہے  ۔ ہندوستان نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے عالمی بینک کے اشاریے میں پیش قدمی کی ہے ۔ اس طرح ہم نے عالمی مقابلہ جاتی اشاریے میں گذشتہ  دو سال میں 32 درجات اوپر اٹھے ہیں ۔ جی ایس ٹی ، جو جولائی میں شروع کیا گیا تھا ، ہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا معاشی اصلاحی قدم ہے ۔ ایک ہی جھٹکے میں ایک اعشاریہ تین ارب لوگوں کی ایک یکساں  مارکیٹ قائم کی گئی ۔ ڈجیٹل  انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا اور   میک اِن انڈیا جیسے پروگرام ملک کی معاشی شکل کو تبدیل کر رہے ہیں ۔  وہ ہندوستان کو ایک معلومات پر مبنی ، ہنر مندی کے فروغ اور ٹیکنا لوجی پر چلنے والے معاشرے میں تبدیل کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔

حضرات اور دوستو ،

          مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ برکس کاروباری کونسل بھی تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت  کی برابر کی ترجیحات رکھتی  ہے تاکہ ہنر مندی کا فروغ / بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ایس ایم ای کی ترقی ، ای کامرس اور ڈجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے ۔  بہت سی مثبت سفارشات آپ کے بحث و مباحثہ کے دوران پیش کی گئیں ۔ ایک برکس  درجہ بندی ایجنسی  کا قیام توانائی  تعاون گرین فائینینس کے تئیں آپ کا کام اور ڈجیٹل  معیشت کا قیام خصوصی طور پر قابل تعریف ہے ۔ میں یہ بات کہہ کر اپنی بات کو ختم کرنا چاہتا ہوں کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ ہم  آپ کی کوششوں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

          شکریہ ۔

 

 

( م ن ۔ ح ا  ۔ ع ا ۔ 04 – 09 – 2017 )No. 4370