پی ایم انڈیا
نئی دہلی،16؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو سائنس ،ٹیکنالوجی اور زراعت وغیرہ کے شعبوں میں باہمی مفاد سے متعلق سائنس اور ٹیکنالوجی میں امداد باہمی پر انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) اور نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف بیلاروس (این اے ایس ڈی) کے درمیان ہوئے معاہدے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔
12 ستمبر 2017 کو بیلاروس کے صدر عالی مرتبت جناب الیگزینڈر لوکاشنکو کے دورہ دہلی کے موقع پر اس معاہدہ کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
اس معاہدے کا مقصد بھارت اور روس کی طرف سے عالمی طور پر مسابقتی ٹیکنالوجی کی نشاندہی کرنا، اندازہ لگانا، تیار کرنا اور اسے قابل تجارت بنانا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے ریسرچ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ ورکشاپ کے ذریعے دونوں ممالک میں واقع اداروں کو مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ن ا- ق ر)
(16-11-2017)
U-5753