Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

یوروپ اور خارجی امور کے فرانسیسی وزیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی


 نئی دہلی،17؍نومبر،یوروپ اور خارجی امور کے فرانسیسی وزیر جناب جین-ویس لی ڈیرین نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جون 2017 میں وزیراعظم کے دورہ فرانس کے فالو اپ کے طور پر دو طرفہ رشتے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے جناب لی ڈیرین کی، ان کے موجودہ اور اسی کےساتھ ساتھ اس سے قبل فرانس کے وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کےر ول میں بھارت فرانس کے درمیان بڑھتے رشتوں سے متعلق خدمات کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بھارت فرانس کے بیچ اسٹریٹجک شراکت داری صرف دو طرفہ تناظر تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ علاقائی اور عالمی تناظر میں بھی یہ امن اور استحکام کیلئے ایک طاقت کی حیثیت سے اپنا رول ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت میں صدر میکرون کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن-ن ا- ق ر)

U-5798