Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

عمان کے شہر مسقط میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کے چیدہ چیدہ اقتباسات

عمان کے شہر مسقط میں  ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کے چیدہ چیدہ اقتباسات

عمان کے شہر مسقط میں  ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کے چیدہ چیدہ اقتباسات

عمان کے شہر مسقط میں  ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کے چیدہ چیدہ اقتباسات


نئیدہلی،12۔فروری۔عمان کے شہر مسقط میں ہندوستانی برادری کے اجتماع سے وزیراعظم کے خطاب کے چیدہ چیدہ اقتباسات حسب ذیل ہیں :

انہوں نے کہا :

          ’’ 2014 سے پہلے ہمارے ملک میں  ایل ای ڈی بلب  کی قیمت  ساڑھے تین سو روپے ہوتی تھی ، اب وہی ایل ای ڈی بلب  45-40 روپے میں دستیاب ہونے لگا ہے ۔ سستے ایل ای ڈی بلبو ں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جولوگ اپنے گھروں میں ان ایل ای ڈی بلبوں کا استعمال  کررہے ہیں ، انہیں بجلی بلوں میں  اندازاََ   15000 کروڑروپے سالانہ کی بچت ہورہی ہے ۔

          آج ہر ہندوستانی  نیو انڈیا یعنی نئے ہندوستان کے عز م کی تکمیل کے لئے کام کررہا ہے ۔ ہم ایک ایسے  ہندوستان کی تعمیر کی طرف بڑھ رہے ہیں ، جہاں غریب ترین شخص کو بھی آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دستیاب ہوں ۔ یہاں غریب سے غریب شخص بھی خواب دیکھ سکے اور انہیں  پورا کرسکے ۔

          آج میں اپنے سامنے منی انڈیا کو دیکھ رہا ہوں  ۔ ہندوستان کے الگ الگ گوشوں سے آئے ہندوستانی   اورالگ الگ شعبے میں کام کرنے والے ہندوستانی  ایک شاندار  تصویر کی مصوری کررہے ہیں  میں اب سے تقریبا ََ دس برس قبل عمان آیا تھا ۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میں افریقہ کے سرکاری دورے پر آیا تھا ،جس کے دوران میں سلالہ  سے ہوکر گزرا تھا ۔ میری بہت دنوں سے عمان آنے کی خواہش تھی ۔ آپ سے ملنے کا  اشتیاق تھا ۔ یہ موقع آج دستیاب ہوا ہے ۔

          ہندوستان اور عمان کے  مراسم کی تاریخ سیکڑوں  ، ہزاروں  برس قدیم ہے ۔ہم پچھلے تین برسوں سے  ایک پالیسی  وضع کرکے خلیج کے ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے قدیمی  دوستانہ مراسم کو  آج کے دور کے مطابق  ایک نیا جامہ پہنارہے ہیں۔آپ نے بھی یہ دیکھا اور غور کیا ہوگا کہ ہندوستان کی  روزافزوں ترقی اور  ساکھ کے ساتھ ساتھ خلیجی ملکوں   میں ہندوستان کی دلچسپی کتنی بڑھ گئی ہے ۔

          ظاہر ہے کہ عمان کے ساتھ بھی ہندوستان کے تاریخی رشتوں میں ایک نئی رفتار پیدا ہوئی ہے ۔ عزت مآب سلطان کا بھی ہندوستان سے اٹوٹ رشتہ ہے ۔ آج  عزت مآب سلطان کے نام پر  اس اسٹیڈیم میں  اتنی بڑی تعداد میں آپ سب سے میرا مخاطب ہونا خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔  یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ خود عزت مآب سلطان اور  عمان  ، ہندوستان اور ہندوستانیوں کے ساتھ قلبی رشتوں سے کس قدر قریب ہیں ۔ اس  خصوصی مہربانی کے لئے ہم ان کے انتہائی ممنون ہیں ۔

          کم از کم سرکار  -زیادہ  سےزیادہ انتظام کے فارمولے کے ساتھ ،ہم ہندوستان کے عام شہری کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے کام کررہے  ہیں۔ عمل آوری کو آسان بنانا ، غیر ضروری قوانین کو ختم کرنا ،سرکاری دفتروں میں  50-40  پیج کے فارم کو کم کرکے  5-4  صفحات پر لانا ، انہیں آن لائن بھرنے کا انتظام کرنا ،لوگوں کی شکایتوں کو سنجیدگی کے ساتھ سنا جانا ، ان  پر کارروائی  ہونا  ، ان تمام باتوں کو  ہم نے سرکار کے کلچر میں شامل  کیا ہے۔ 

          بدلے ہوئے ہندوستان میں اب غریب کو بینکوں  سے دھتکار کر بھگایا نہیں جاتا بلکہ اب سرکار  انہیں  گھر پر جاکر  گیس کنکشن دے رہی ہے  ۔ بجلی کنکشن دے رہی ہے ۔  غریبوں کو محض 90   پیسے یومیہ اور ایک روپیہ ماہانہ کے  پریمئیم  پر زندگی اور سلامتی بیمہ دیا جارہا ہے ۔  ان بیمہ اسکیموں کے تحت دو ہزار کروڑ روپے  کے دعووں کی ادائیگی  بھی کی جاچکی ہے ۔

          بجٹ میں ہم نے ایک ایسی اسکیم کا اعلان کیا ہے جو ساری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے ۔ ہم آیوشمان بھارت کے تحت   ملک کے تقریباََ دس کروڑ غریب  کنبوں کو  یعنی  45سے  50  کروڑ لوگوںکو ہیلتھ انشورنس دی  ہے ۔ ایک  کنبے کو  ایک سال میں  پانچ لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

          ملک میں  اکیسویں صدی کی ضرورتوں کو  پیش نظر رکھتے ہوئے نیکسٹ جنریشن کی   ڈھانچہ جاتی سہولیات تعمیر کی جارہی ہیں ۔ خاص  طور سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ہم اس طرح تیار کررہے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کرسکیں ۔ ہائی وے  ، ائیر وے   اور واٹروے سبھی کو ایک دوسرے کی ضرورت کے حساب سے مربوط  کیا جارہا ہے ۔

          بھارت مالا  منصوبے کے تحت  53  ہزار کلومیٹر نیشنل ہائی ویز  تعمیر کئے جانے کے منصوبے کا کام شروع ہوچکا ہے ۔  ملک کے الگ الگ علاقوں میں ریلوے کوریڈور پر کام جاری ہے ۔ 11  بڑے شہروں  میں   میٹرو   کی توسیع کا کام بھی جاری ہے ۔  ملک کی ساحلی معیشت    اوراس سے وابستہ ڈھانچہ جاتی سہولیات کو  فروغ دینے کے لئے   ہم  ساگر مالا کے نام سے بھی ایک پروگرام  پر کام کررہے ہیں  ۔

          ماہی گیر بھائیوں کے لئے ہم نے  بلیو ریوولیوشن کے نام سے  نیلگوں  انقلاب  کی اسکیم شروع کی ہے  ۔ انہیں جدید ٹرالر  ز خریدنے کے لئے مالی امداد دی جارہی ہے ۔سرکار  ملک میں    110 سے زیادہ واٹر ویز یعنی آبی راستوں کو فروغ  دےرہی ہے ۔

          اب ہندوستان میں فیصلے ٹالے نہیں جاتے ۔چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے ۔ نشانوں کا تعین کرکے  اسکیموں  کو  مقررہ مدت میں  مکمل کیا جاتا ہے  ۔ یہ ہندوستان میں بدلے ہوئے ورک کلچر   کی مثال ہے ۔ بدلے ہوئے ہندوستان کی مثال ہے ۔ جب صاف نیت    اور واضح پالیسی کے ساتھ فیصلے لئے جاتے ہیں تو ملک کے پیسے کی بچت ہوتی ہے ۔ جب موثر  طریقے سے کام کیا جاتا ہے ، جب دستیاب وسائل کا بہتر سے بہتر استعمال کیا جاتا ہے تو ملک میں پیسے کی بچت ہوتی ہے ۔

          میں آپ کو ملک کی ترقی  اور تعمیر  کا اہم حصہ مانتا ہوں  ، شراکتدار مانتا ہوں ۔ نیو انڈیا کے خواب کو پورا کرنے میں آپ کے عزائم کے اثرات ہندوستان  میں بھی دکھائی  دیں گے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-839