Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ایران کے صدر کی ہندوستان دورے کے دوران ہوئے مفاہمت ناموں/معاہدوں پر دستخط کی فہرست


 

نئی دہلی۔18فروری؛ 

1.

دوہری ٹیکس کاری سے بچاؤ اور آمدنی پر مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام سے متعلق معاہدہ

سرمایہ کاری اور خدمات کے بہاؤ کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیاندوہری ٹیکس کاری کے بوجھ سے بچاؤ۔

محترمہ سشما سوراج، وزیر خارجہ

 

ڈاکٹر مسعود كارباسياں، اقتصادی اور مالی امور کے وزیر

 

2.

سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا کی ضرورت سے چھوٹ دینے کے لئے معاہدہ

ہر ملک میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو سفر کے لئے ویزا کی ضرورت سے چھوٹ دینا

 

محترمہ سشما سوراج، وزیر خارجہ

 

ڈاکٹر محمد جاوید ظریف، وزیر خارجہ

3.

حوالگی معاہدے کی توثیق کے دستاویزات کا لین دین

ہندوستان اور ایران کے درمیان 2008 میں ہوئے حوالگی معاہدے پر  عملدر آمد

محترمہ سشما سوراج، وزیر خارجہ

ڈاکٹر محمد جاوید ظریف، وزیر خارجہ

4.

بندرگاہ اور سمندری تنظیم (پی ایم او)، ایران اور ہندوستان پورٹس گلوبل لمیٹڈ (آئی پی جی ایل ) کے درمیان عبوری مدت کے دوران چابہار کے مرحلے 1-شاہد بیہیستی بندرگاہ کے لئے معاہدہ

موجودہ بندرگاہ کی سہولیات کو اختیار میں لینے کے لئے ڈیڑھ شمسی سال (18 ماہ) کی مدت کے لئے کثیر جہتی علاقے کے ایک حصے اور کنٹینر ٹرمینل لیز پر لینا

 

جناب نتن گڈکری، شپنگ  اور ٹرانسپورٹ کے وزیر

ڈاکٹر عباس اكھڈي، سڑک اور شہری ترقی کے وزیر

5.

ادویات کے روایتی طریقوں کے شعبے میں تعاون کے لئے معاہدے

 

تعلیم، مشق، ادویات اور دوا کے بغیر علاج؛ تمام دوا کے اشیاء  اور دستاویزات کی فراہمی؛ ماہرین کی تربیت ، طبی معاونین، سائنسدانوں، تعلیمی پیشہ ور افراد  اور طالب علموں کو ایک دوسرے ملک میں بھیجنا اور   تحقیق، تعلیم اور تربیت کے پروگراموں کے اداروں میں جگہ دلانے؛ ادویات سے متعلق کتابیں اور گوکھلے دستور العمل کو باہم تسلیم کرنا؛ تعلیمی اداروں کے قیام؛ اسکالرشپ کی فراہمی؛ باہمی شراکت کی بنیاد پر روایتی تیاریوں کو تسلیم کرنا؛ باہمی شراکت کی بنیاد پر پریکٹس کو منظوری دینے سمیت منشیات کے روایتی طریقوں میں شرکت کو فروغ دینا اور مضبوط بنانا۔

جناب وجے گوکھلے، خارجہ سیکرٹری

ایچ ای. غلام مرزا انصاری، ایران کے سفیر

6.

باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے  کاروبار کو بہتر بنانے کے اقدامات  پر ماہر ین کے گروپ کے قیام کے لئے معاہدہ 

اس کا مقصد اینٹی ڈومپنگ اور كاؤنٹرويلنگ ڈیوٹی کے لحاظ سے کاروبار کو بہتر بنانے کے اقدامات میں تعاون کا ایک فریم ورک تیار کرنا ہے۔

 

محترمہ ریتا تی اوتيا، سکریٹری (کامرس)

 

ڈاکٹر محمد خزوئی، اقتصادی معاملات اور خزانہ کے نائب وزیر

7.

زراعت اور متعلقہ شعبوں کے میدان میں تعاون کے لیے معاہدہ

مشترکہ سرگرمیوں، پروگراموں، اطلاعات اور ملازمین کے تبادلے؛ زرعی فصلوں، زرعی توسیع، باغبانی، مشینری، زراعتی ٹیکنالوجی، پودوں کو علیحدہ کرنے کی پیمائش، قرض اور شراکت، زمین کے تحفظ، بیجوں سے متعلق ٹیکنالوجی، لائیوسٹاک کی بہتری، دودھ کی ترقی سمیت زراعت اور متعلقہ علاقوں میں دو طرفہ تعاون۔

جناب ایس کے پٹنائک، سکریٹری (زراعت)

 

ڈاکٹر محمد خزوئی، اقتصادی معاملات اور خزانہ کے نائب وزیر

8.

صحت اور دوا کے شعبے میں تعاون پر معاہدہ

ٹیکنالوجی، سائنسی، مالی اور انسانی وسائل؛ صحت، طبی تعلیم، تحقیق اور تربیت میں انسانی وسائل اور بنیادی ساختی وسائل کے معیار اور پہنچ کو بہتر بنانا؛ ڈاکٹروں اور دیگر صحت کے پیشہ ور افراد کی تربیت سے منسلک تجربات کے تبادلے؛ انسانی وسائل کی ترقی اور صحت کی سہولیات کے قیام میں تعاون؛ ادویات، طبی آلات اور کاسمیٹکس کے قوانین اور تبادلے؛ طبی تحقیق میں تعاون؛ عوامی صحت، پائیدار   ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جی ) اور بین الاقوامی صحت میں تعاون سمیت دونوں ممالک کے درمیان وسیع  اور ادارہ جاتی  تعاون قائم۔

جناب وجے گوکھلے، خارجہ سیکرٹری

ایچ ای. غلام مرزا انصاری، ایران کے سفیر

 

9.

ڈاک تعاون

تجربات، ای کامرس / لاجسٹکس خدمات میں معلومات اور ٹیکنالوجی؛ ڈاک ٹکٹ پر تعاون؛ ماہرین کے ایگزیکٹو گروپ کا قیام؛ دونوں ممالک کی فضائی اور زمینی ٹرانزٹ کی صلاحیتوں کے استعمال پر قابل عمل مطالعہ کے تبادلے سمیت دونوں ایجنسیوں کے درمیان تعاون۔

جناب اننت نارائن نندا، سیکرٹری (ڈاک)

ایچ ای. غلام مرزا انصاری، ایران کے سفیر

سیریل نمبر مفاہمت ناموں / معاہدوں کا نام
 
مفاہمت ناموں / معاہدے کی تفصیلات
 
ہندوستانی فریق
 
ایرانی فریق
 

 

سفر کے دوران تجارتی تنظیموں کے مندرجہ ذیل معاہدے بھی ہوئے:

(1).        ای ای پی سی  انڈیا اور ایران کے کاروبار کے فروغ کی  تنظیم کے درمیان  معاہدے۔

(2).        فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فّکی) اور ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنس اینڈ ایگریکلچر (آئی سی سی آئی ایم اے) کے درمیان معاہدے۔

(3).         ایسوسی ایٹڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسو چیم) اور ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنس اینڈ ایگریکلچر (آئی سی سی آئی ایم اے) کے درمیان معاہدے۔

(4).         پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) اور ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنس اینڈ ایگریکلچر (آئی سی سی آئی ایم اے) کے درمیان معاہدہ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(