Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندر مودی 16 مارچ کو منی پور کا دورہ کریں گے


 

نئی دہلی،15مارچ /     وزیراعظم جناب نریندر مودی 16 مارچ 2018 کو منی پور کا دورہ کریں گے۔

وہ امپھال میں واقع منی پور یونیورسٹی میں  منعقد ہونے والے انڈین سائنس کانگریس کے 105 ویں اجلاس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔امپھال شمال مشرق کا دوسرا شہر بن گیا ہے جو اس پُر وقار کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔

شہر کے لووانگ سانگ بام میں واقع لووانگ پوکپا ملٹی اسپورٹس کمپلیکس میں وزیراعظم نیشنل اسپورٹ یونیورسٹی، 1000آنگن واڑی مراکز اور اساتذہ ، ڈاکٹروں اور نرسوں نیز دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے 19 رہائشی کمپلیکسوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ یہاں لووانگ پوکپا ملٹی اسپورٹس کمپلیکس ، رانی گیڈ ن لیو پارک اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر سامعین سے خطاب بھی کریں گے۔

U.No. 1479