Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر ہندستان ، برطانیہ ا ور شمالی آئیرلینڈ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی، 11 اپریل  2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے   آج غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر     ہندستان ، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کےد رمیان مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔

فائدے:

 اس مفاہمت نامے سے فائدہ یہ ہوگا کہ    ڈپلومیٹک پاسپورٹ   رکھنے والوں کے لئے    مفت ویزا سمجھوتے کے ساتھ ساتھ     ان لوگوں کے لئے   برطانوی   ویزا نظام  میں نرم روی کی راہ ہموار ہوگی  جو مفاہمت نامے  کے اختتام کے بعد   غیر قانونی    طور پر برطانیہ کا سفر کررہے ہیں۔

یہ    ان افراد کی واپسی کو یقینی  بنائے گا جن کے پاس    شہریت  کی  تصدیق کے بعد  دوسرے کے علاقے میں رہنے کے بعد کوئی  قانونی     جواز نہیں ہے   ۔ اس سے ایسے  شہریوں کی واپسی کے عمل کو  آسان بنانے میں  مدد ملے گی جو ایک     طے شدہ وقت   میں   دوسرے کے علاقے میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں۔

 

U- 2044