Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم ملک بھر کے کسانوں سے کل براہ راست خطاب کریں گے


نئی دہلی،19/جون۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کل صبح ساڑھے نو بجے ویڈیو برج کے ذریعہ پورے ملک کے کسانوں سے براہ راست خطاب کریں گے۔اس رابطے کی وجہ سے کسانوں کی باتیں براہ راست سننے کا موقع ملے گا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔یہ پروگرام کرشی وگیان کیندر کے کامن سروسز سینٹروں( سی ایس سی) دور درشن، ڈی ڈی کسان اور آکاش وانی پر پورے ملک میں براہ راست نشر کیاجائے گا۔ لوگ‘‘ نریندر مودی ایپ’’ کے ذریعہ وزیراعظم سے رابطہ قائم کرسکیں گے۔

 (م ن۔ ج ۔ رض)

U-3180