Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی 28 اور 29 جولائی کو لکھنؤکا دورہ کریں گے


 

نئی دہلی،27 جولائی 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اور29 جولائی کو لکھنؤ کا دورہ کریں گے۔ 28 جولائی کو وہ ‘‘شہری منظر نامے میں تبدیلی’’ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ تقریب شہری ترقی سے متعلق حکومت کے تین اہم اقدامات کی تیسری سالگرہ پر منعقد کی جائے گی۔ ان میں پردھان منتری آواس یوجنا(شہری)، اٹل مشن برائے شہری تبدیلی کا احیاء(اَمرُت) اور اسمارٹ سٹی مشن شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہری ترقی کے اہم مشنوں پر ایک نمائش کا دورہ کریں گے ۔ وہ ہر ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پی ایم اے وائی(یو) اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے 35افراد کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔

وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اترپردیش کے مختلف شہروں سے پی ایم اے وائی سے فائدہ اٹھانے والوں سے ان کی رائے حاصل کریں گے۔ وہ اترپردیش کی ریاست میں اہم مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے اور عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

اترپردیش حکومت نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صنعت کاری کو فروغ دینے کی اپنی کوشش کے تحت فروری 2018ء میں یوپی انویسٹر سمٹ کا انعقاد کیا تھا۔ اس سے قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچہ،بجلی، آئی ٹی اور الیکٹرونک مینوفیکچرنگ اور سیاحت وغیرہ کے شعبوں میں 4.5لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا رجحان ملا ہے۔

چند مہینوں میں 81پروجیکٹوں کے لئے تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز پر  اب تک موصول ہوئی ہیں، جن کے لئے سنگ بنیاد رکھا جانا ہے۔ وزیر اعظم 29جولائی کو لکھنؤ میں ان پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

 

م ن۔و ا۔ن ع

U: 3870