Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اوبی سی اراکین پارلیمنٹ اوررہنماؤں کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات


 

نئی دہلی ،8 اگست   : اوبی سی  کے  اراکین پارلیمنٹ  اوررہنماوں کے ایک وفدنے وزیراعظم جناب نریندرمودی سے کل نئی دہلی میں ملاقات کی ۔

          وفد کے اراکین نے  اوبی سی کمیشن کوآئینی حیثیت فراہم کرانے کے لئے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ اراکین نے کہاکہ یہ تاریخی قدم اوبی سی برادریوں کو مستحکم بنانے میں مدددیگا۔

          وزیراعظم نے وفد کی اس ستائش اورحمایت کا شکریہ اداکیا۔ وزیراعظم نے وفد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا  کہ وہ اوبی سی برادریوں کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصاًبنیادی سطح پراپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔انھوں نے اراکین سے کہاکہ وہ اوبی سی برادری میں اس کے اپنے حقوق کے تئیں بیداری میں اضافہ کریں ۔

          اس موقع پرمرکزی وزیر، جناب دھرمیندرپردھان ، اورریاستی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) ، جناب سنتوش کمارگنگوار بھی موجود تھے ۔  

*************

(م ن ۔ع  آ : 08.08.2018)

U-4128