پی ایم انڈیا
نئی دہلی،23 ؍اگست؍وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے ولساڈ ضلعے کے ججوا گاؤں میں ہزاروں لوگوں کے ایک عظیم الشان جلسے میں پردھان منتری آواس یوجنا(گرامین) سے فیض پانے والوں کا اجتماعی ای-گرو پرویش دیکھا۔ ریاست کے 26 ضلعوں میں فیض پانے والوں کو ایک لاکھ سے زیادہ گھر سونپے گئے۔ متعدد ضلعوں کے فیض پانے والوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم پروگرام سے جوڑا گیا اور وزیراعظم نے ان سے کچھ بات چیت بھی کی۔
اسی پروگرام میں وزیراعظم نے دین دیا ل اپادھیائے گرامین کوشل وکاس یوجنا ، مکھیہ منتری گرام گرام اودے یوجنا اور نیشنل رورل لائلی ہوڈ مشن سمیت ترقی کی مختلف اسکیموں کے تحت فیض پانے والوں کا انتخاب کرنے کے لئے سرٹیفکیٹس اور روزگارلیٹر بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے بینک میں خواتین نامہ نگاروں کو تقرری لیٹرس اور مِنی اے ٹی ایمس تقسیم کئے۔
وزیراعظم نے اسٹول واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رکشہ بندھن کا تہوار آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو لے کر مطمئن ہیں کہ ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کو ان کے نام پر گھر حاصل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر یہ ان کے لئے رکشہ بندھن کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیا گھر اپنے ساتھ نئے خواب لے کر آتا ہے اور خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کنبے میں کڑی محنت کرنے کا جوش بھر دیتا ہے۔ گھرپرویش والے گھروں کو خصوصیت کے لحاظ سے عمدہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے ممکن ہوا، کیونکہ ان میں کوئی بچولیا شامل نہیں تھا۔ انہوں نے 2022 تک سبھی کے لئے مکان کو یقینی بنانے کی سرکار کے عہد کو دوہرایا۔
وزیراعظم نے کہاکہ لمبے وقت سے سیاست دانوں کے لئے سہولت سے لیس رہائش گاہ بنانے کے لئے باتیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس نظریئے میں تبدیلی آئی ہے اور غریبوں کو ان کے گھر ملنے لگے ہیں۔
اسٹول واٹر سپلائی اسکیم کو انجینئرنگ کا ایک حیرت انگیزتحفہ بتاتے ہوئے، جس کی آج بنیاد ڈالی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ پینے کا صاف ستھرا پانی لوگوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ کس طرح حکومت غریبوں کو ان کا اپنا مکان، بجلی، پینے کیلئے صاف پانی اور آلودگی سے پاک ایندھن فراہم کر کے ان کی زندگی میں تبدیلی لا رہی ہے۔
***********
) م ن ۔ ح ا۔ ک ا (
U-4381
I got an opportunity to talk to women across the state today who got their homes under PM Awas Yojana.
— PMO India (@PMOIndia) August 23, 2018
The wonderful homes under PM Awas Yojana are being made possible because there are no middlemen: PM
It is my dream, it is our endeavour to ensure that every Indian has his own house by 2022.
— PMO India (@PMOIndia) August 23, 2018
Till now, we only heard about politicians getting their own homes.
Now, we are hearing about the poor getting their own homes: PM