Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے یکم جولائی 2018 سے اضافی دو فیصد مہنگامی بھتے اور پنشن یافتگان کو مہنگائی ریلیف دینے کی منظوری دی


 

نئی دہلی۔29؍اگست۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے  مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کیلئے  مہنگائی ریلیف  کی ایک اضافی قسط  جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہوگا۔ یہ اضافہ قیمتوں کے بڑھنے کے عوض  بیسک پے / پنشن کی 7 فیصد موجودہ شرح کے علاوہ دو فیصد ہوگی۔

مہنگائی بھتے اور مہنگائی ریلیف دونوں کو ملاکر خزانے پر 6112.20  کروڑ روپئے سالانہ   اور مالی سال 19-2018 میں 4074.80 کروڑ روپئے (جولائی 2018 سے فروری 2019 تک آٹھ مہینے کےعرصے میں) بار پڑے گا۔

اس سے تقریباً 48 لاکھ 41 ہزار  مرکزی سرکاری ملازمین اور 62 لاکھ 3 ہزار پنشن یافتگان کو فائدہ حاصل ہوگا۔

تنخواہوں اور پنشن میں یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن  کی سفارشات  پر مبنی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ اس ۔ ع ن

U-4476