Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کا میڈیا سے خطاب

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کا میڈیا سے خطاب


نئی دلّی ،11 دسمبر؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پاریمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :
نمسکار ساتھیو ، سرمائی اجلاس میں آپ سب کا خیر مقدم ہے ۔ یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومت کی جانب سے متعدد اہم موضوعات ، جو عوام کے مفاد کے ہیں ، ملک کے مفاد کے ہیں اور سبھی کی یہ کوشش رہے کہ جتنے زیادہ تر کام ہم مفاد عامہ کے کر پائیں ، ملک کے مفاد میں کر پائیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ایوان کے سبھی ممبران اس جذبے کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ۔ ہماری لگا تار کوشش رہی ہے کہ سبھی موضوعات پر بحث ہو ۔ کھل کر کے بحث ہو ، تیز طرار بحث ہو ، تیکھی تمتماتی ہوئی بحث ہو ، بحث تو ہو ۔ بحث و مباحثہ ہو ، ٹکراؤہو ، بحث تو ہونی ہی چاہئیے ۔ اور اس لئے ہماری یہ گزارش رہے گی ، ہماری درخواست رہے گی کہ یہ ایوان معینہ وقت سے بھی زیادہ وقت کام کرے ۔ تمام اہمیت کے حامل موضوعات کو نتیجے تک پہنچائے ۔ بحث کر کے اسے مزید بامعنی بنانے کے لئے اور مزید مضبوط بنانے کے لئے کوششیں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیاں جو مئی کے مہینے میں کسوٹی پر کسنے والے ہیں ، تو ضرور عوام کا دھیان رکھ کر کے اس اجلاس کا سب سے زیادہ استعمال مفاد عامہ کے لئے کریں گے ، پارٹی مفاد کے لئے نہیں کریں گے ۔ اس یقین کے ساتھ میری سب کو بہت بہت نیک خواہشات ۔ شکریہ ۔ ‘‘

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

u . 6170