Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم 18 دسمبر 2018 کو مہاراشٹر کے دورے پر جائیں گے


 

نئی دہلی، 17دسمبر   2018/  وزیراعظم جناب نریندر مودی  18 دسمبر 2018 کو  مہاراشٹر کا دورہ کریں گے ۔

  وہ   ممبئی میں   ری پبلک ٹی وی  کی طرف سے منعقدہ   ‘ری پبلک’   چوٹی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔  

راج بھون میں   ایک تقریب کے دوران  وزیراعظم ‘‘ٹائم لیس لکشمن’’ نامی    ایک کتاب  جاری کرنے کی رسم انجام دیں گے۔  یہ کتاب   مشہور   کارٹونسٹ آر کے   لکشمن پر مبنی ہے۔  

وزیراعظم کے  ریاست کے  دورے کے موقع پر    ہاؤسنگ  اور شہری    ، ٹرانسپورٹیشن سے متعلق    اہم  پروجیکٹوں کی  نقاب کشائی کی جائے گی۔  

کلیان میں   ایک عوامی جلسے کے دوران وزیراعظم دو اہم  میٹرو  کوریڈوروں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔   یہ  کوریڈور ہیں    تھانے  -بھیونڈی-کلیان میٹرو  اور دہیسر –میرا-بھینڈر   میٹرو   ۔ ان دونوں کوریڈوروں کے مکمل ہونے پر علاقے  میں ٹرانسپورٹ کی  عوامی سہولیات میں زبردست  اضافہ ہوگا۔

 وہ  پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت  90 ہزار یونٹ کی  ای ڈبلیو ایس   اور  ایل آئی جی ہاؤسنگ کی بھی شروعات کریں گے۔ جناب نریندر مودی اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے۔

اس کے بعد  وزیراعظم   پنے جائیں گے   ۔ وہ   پنے میٹرو فز-3 کا سنگ  بنیاد رکھیں گے اور وہاں موجود لوگوں سے خطا ب بھی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ج ۔ ج۔

U- 6285