Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کے ذریعہ راجیہ سبھا میں 124ویں آئینی ترمیمی بل ،2019کی منظوری کی ستائش


نئی دہلی ،10جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے راجیہ سبھا میں 124ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کی ستائش کی ہے ۔

          انھوں نے کہاہے کہ مجھے اس امرسے خوشی ہوئی ہے کہ راجیہ سبھا نے 124واں  آیئنی ترمیمی بل 2019منظورکرلیاہے ۔ اس بل کے تئیں عام اتفاق دیکھ کرمسرت ہوئی ہے ۔ایوان کے اندربھی کافی زورداربحث ہوئی ، جس کے دوران متعدد اراکین نے اپنے دانشمندانہ خیالات کا اظہارکیا۔

          دونوں ایوانوں میں 124ویں آئینی ترمیمی بل ،2019کی منظوری سماجی انصاف کے لئے فتح ہے ۔ یہ بل یوواشکتی کے لئے ایک وسیع کینوس کو یقینی بنائیگا ،جہاں وہ اپنی قوت کا مظاہرہ کرسکیں گےاوربھارت کے تغیرمیں اپنا تعاون دے سکیں گے ۔

           وزیراعظم نے کہا124ویں آئینی ترمیمی بل 2019کی منظوری کے ذریعہ ہم نے آئین سازوں  اورعظیم مجاہدین آزادی کے تئیں اپنا خراج عقیدت پیش کیاہے ،جنھوں نے ایک ایسے بھارت کا تصور کیاتھا جو مضبوط ہو اورشمولیت پرمبنی ہو۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔م ن ۔ ع آ)10.01.2019(

U-224