پی ایم انڈیا
نئی دہلی 14 جنوری ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کوآج سات لوک کلیان مارگ نئی دہلی میں پہلے فلپ کوٹلر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس ایوارڈ میں دراصل عوام ،فائدہ اور سیارہ یعنی کرۂ ارض پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ یہ ایوارڈ ہر سال ملک کے لیڈر کو پیش کیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے سپاس نامے میں کہا گیا ہے کہ :
’’ جناب نریندر مودی کا انتخاب ملک وقوم کے لئے ان کی نمایاں خدمات کے لئے دیا گیا ہے۔وطن عزیز ہندوستان کے لئے ان کی بے لوث خدمات اور ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک میں غیر معمولی ،معاشی ،سماجی اور تکنیکی ترقی ہوئی ہے۔
سپاس نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کی لائق وفائق قیادت میں ہندوستان کو جدت طراز کام کاج میں بہتر اور مستند مینوفیکچرنگ ( میک ان انڈیا ) کےساتھ ساتھ انفارمیشن ٹکنالوجی ،اکاؤنٹنگ اور فائننس جیسی پیشہ ورانہ خدمات میں عالمی مرکز کی شناخت حاصل ہوئی ہے ۔اس سپاس نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کی تصورساز قیادت کا نتیجہ ڈجیٹل انقلاب بشمول یونیک آئیڈینٹی فکیشن نمبر سماجی مفادات اور مالیاتی شمولیت کے لئے آدھار سمات ڈجیٹل انڈیا کی صورت میں ظاہر ہوا ہے ،جس سے کاروبار ، ایز آف ڈوئنگ بزنس اور اکیسویں صدی کے ہندوستان کے لئے ڈھا نچہ جاتی سہولیات کی تعمیر کی شکل میں ظاہر ہوا ہے ۔ سپاس نامے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے میک ان انڈیا ،اسٹارٹ اپ انڈیا ،ڈجیٹل انڈیا اور سووچھ بھارت جیسے لائق تحسین اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے ،جنہوں نے ہندوستان کو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ اور کاروبار کی پسندیدہ منزل مقصودبنادیا ہے۔
واضح ہوکہ پروفیسر فلپ کوٹلر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے کیلاگ اسکول آف منیجمنٹ میں مارکیٹنگ کے معروف پروفیسر کی حیثیت سے فائز ہیں۔ اپنی خرابی صحت کی بنا پر انہوں نے امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے ڈاکٹر جگدیش سیٹھ کو یہ ایوارڈ پیش کرنے کے لئے مامور کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-307
PM @narendramodi received the first-ever Philip Kotler Presidential award.
— PMO India (@PMOIndia) January 14, 2019
The Award focuses on the triple bottom-line of People, Profit and Planet.
It will be offered annually to the leader of a Nation. pic.twitter.com/RPoQrB56e6
The Award Citation says:
— PMO India (@PMOIndia) January 14, 2019
“Shri Narendra Modi is selected for his outstanding leadership for the nation. His selfless service towards India, combined with his tireless energy has resulted in extraordinary economic, social and technological advances in the country.” pic.twitter.com/otcI8BmWmk
The Citation adds: “Under his leadership, India is now identified as the Centre for Innovation and Value Added Manufacturing (Make in India), as well as a global hub for professional services such as Information Technology, Accounting and Finance.” pic.twitter.com/CaNYkQbNeI
— PMO India (@PMOIndia) January 14, 2019
The Citation mentions: “His visionary leadership has also resulted in Digital Revolution (Digital India), including Aadhaar, for social benefits and financial inclusion. It is enabling entrepreneurship, ease of doing business, & creating a 21st century infrastructure for India.”
— PMO India (@PMOIndia) January 14, 2019