Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے دمن اور دیو سول کورٹس ( ترمیمی ) ریگولیشن ، 2019 کے اعلانیہ کو اپنی منظوری دی


نئی دلّی ، 13 مارچ ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 240 کے تحت دمن اور دیو سول کورٹس ( ترمیمی ) ریگولیشن ، 2019 اور دادرا و نگر حویلی ( سول کورٹس اور متفرق پروویژنس کو اپنی منظوری دے دی ہے 

اس منظوری سے عدالتی کام کاج میں یکسانیت لانے میں مدد ملے گی ۔ اس سے محدود عدالتی دائرہ اختیار کے باعث قانونی چارہ جوئی کے لئے ممبئی تک کا سفر کرنے والوں کی مشکلات کا بھی سد باب ہو سکے گا ۔ قانونی دائرہ اختیار کی توسیع کے باعث انصاف دلانے کے طریقہ کار میں تیزی آئے گی اور مقدمے بازی کے لئے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر جائے بغیر مقدمات لڑنا سہل ہو جائے گا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 1558

م ۔ ر ۔ ر۔