Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گجرات میں اتلاف جان پر وزیر اعظم کی تعزیت


نئی دلّی ، 18 اپریل ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے مختلف حصوں میں غیر موسمی بارش اور آندھی طوفان کے باعث ہوئی ہلاکتوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’ گجرات کے مختلف حصوں میں غیر مو سمی بارش اور آندھی طوفان سے ہوئی ہلاکتوں سے مجھے صدمہ پہنچا ہے ۔ میں سو گوار کنبوں کے غم میں شریک ہوں ۔ حکام صورت حال کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں ۔ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرا ئی جا رہی ہے ۔ ‘‘
وزیر اعظم نے گجرات کے مختلف حصوں میں غیر موسمی بارش اور آندھی و طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے قریبی پسما ندگا ن کے لئے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے دو لاکھ روپئے فی کس کے حساب سے امداد منظور کی ہے ۔ وزیر اعظم نے گجرات کے مختلف حصوں میں غیر موسمی بارش اور آندھی و طوفان سے زخموں ہونے والوں کے لئے بھی پچاس ہزار روپئے فی کس کے حساب سے رقم منظور کی ہے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 1911