پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔23؍مئی۔ روسی وفاق کے صدر عالی جناب ولادیمیر وی پوتن نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے کی مبارکباد پیش کی۔ صدر پوتن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم دونو ںممالک کے عوام کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اس خصوصی اور کلیدی شراکت داری کو فروغ دیں گے جو دونوں ممالک کے مابین رشتوں کو استوار کیے ہوئے ہے۔
وزیراعظم نے صدر پوتن کی جانب سے ظاہر کی گئی گرم جوشی اور مبارکباد کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طرفین کی جانب افزوں تعاون کو تسلیم کیا اور صدر پوتن کے ساتھ گزشتہ مہینوں کے دوران اپنی ذاتی گفت وشنید کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اپنی جانب سے اس خیال کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی صدر پوتن سے گفت وشنید کریں گے تاکہ بھارت اور روس کے مابین دیرینہ باہمی شراکت داری جو وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے، کو مزید تقویت پہنچائی جاسکے اور استحکام بخشا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔۔ع ن
U-2185
Thank you @KremlinRussia, and my dear friend, for your warm greetings. Your support for taking our special and privileged strategic partnership to new heights is invaluable. I look forward to our meeting soon. https://t.co/4JG3OPvZNe
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2019