پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ نئی دہائی میں ملک کے روشن مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد رکھنے کے سلسلہ میں کام کریں۔
آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے اپنے روایتی بیان میں وزیراعظم نے ملک کے معاشی امور اور موجودہ عالمی معاشی منظرنامے میں ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر وسیع تبادلہ خیال کرنے کو کہا۔
ہمیں اس اجلاس میں زیادہ تر معاشی امور پر توجہ دینی چاہیے اور ہمیں یہ دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہندوستان موجودہ عالمی معاشی منظرنامے سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتا ہے اور وہ اس ملک کی معیشت کو کس طرح آگے لے جاسکتا ہے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں معیاری مباحثوں پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسے لوگوں کو بااختیار بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تمام غیرمراعات یافتہ طبقوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اس دہائی میں بھی اس سمت میں کام کرتے رہیں گے۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ایوانوں میں معاشی امور اور لوگوں کو بااختیار بنانے پر زبردست مباحثے ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مباحثے ہم سب کو روشن اور مالامال کریں گے۔
Speaking at the start of the Budget Session of Parliament. https://t.co/CIMbUsXOVV
— Narendra Modi (@narendramodi) January 31, 2020
Speaking at the start of the Budget Session of Parliament. https://t.co/CIMbUsXOVV
— Narendra Modi (@narendramodi) January 31, 2020
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ن ا۔ ت ع۔
U-430
Speaking at the start of the Budget Session of Parliament. https://t.co/CIMbUsXOVV
— Narendra Modi (@narendramodi) January 31, 2020