Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے گیتا پریس کے سربراہ، رادھے شیام کھیمکا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  گیتا پریس کے صدر رادھے شیام کھیمکا جی کے انتقال پر رنج و   غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’ گیتا پریس کے صدر اور سناتن ادب کو عوام تک پہنچانے والے رادھے شیام کھیمکا جی کے انتقال پرانتہائی رنج و غم پہنچا ہے۔ کھیمکا جی  زندگی بھر مختلف سماجی کاموں میں متحرک رہے۔ سوگ کی اس گھڑی میں  ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کے ساتھ میں اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔ا وم شانتی!‘‘

 

*****

ش ح۔ ن ر (04.04.2021)

U NO: 3356